21 جنوری 2012 - 20:30

تحریک حماس کےممبران پارلیمنٹ نےاسرائیلی فوجیوں کےہاتھوں فلسطین کی مجلس قانون ساز کےاسپیکرعزیزالدویک کی گرفتاری کےخلاف غزہ میں دھرنادےرکھاہے۔

ابنا: فلسطینی مجلس قانون ساز کےاسپیکر عزیزالدویک کو صہبونی فوجیوں نے اس وقت گرفتارکرلیاتھاجب وہ الخلیل جارہےتھے۔عزیزالدویک کو صہبونی فوجیوں نےجابا کےعلاقے سےگرفتارکیاہے ۔فلسطین کےمنتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نےبھی اس احتجاجی دھرنےمیں شرکت کی اورعزیزالدویک کی گرفتاری کوایک سیاسی جرم سےتعبیرکرتےہوئےکہاکہ تحریک حماس کےقانون سازاسرائیلی دباؤ کےسامنےگھٹنےنہيں ٹیکیں گے۔دوسری طرف صہبونی حملےمیں زخمی ہونےوالی فلسطینی لڑکی شہید ہوگئي ہے۔رپورٹ کےمطابق بارہ سالہ فلسطینی لڑکی جو غزہ پٹی پرصہبونی فوج کےبائیس روزہ حملےمیں زخمی ہوگئي تھی آپریشن کےبعد کوما میں چلی گئي تھی اور آج شہید ہوگئي ہے۔اس کاجنازہ غزہ پٹی کےالبریج کیمپ میں دفن کیاجائےگا۔........

/169